بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

دوحہ مذاکرات، پاکستان نے افغان وفد پر کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار دے دی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس کے سربراہ عبداللہ بن محمد الخلیفہ نے کی، جب کہ بات چیت کا مرکزی نکتہ سرحد پار دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں اور ان کی دراندازی رہا۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کی، جن کے ہمراہ اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی شریک تھے۔

دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی افغانستان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے کی، جب کہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے، جبکہ اگلا مرحلہ کل صبح دوحہ میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔پاکستانی وفد نے افغان حکام کے سامنے واضح مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی اور ان کی پاکستان میں دراندازی کسی صورت قبول نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ابتدائی ملاقات میں سرحدی کشیدگی کے باعث عارضی سیز فائر پر بھی اتفاق کیا گیا تھا تاکہ دوحہ مذاکرات کو مؤثر طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…