ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک-افغان کشیدگی کی آر میں افغانستان نے پاکستان کے ساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کے خلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔

افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کی منسوخی کا اعلان کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تنازعات کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں رہا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ملکی سیریز کے لئے تیسری ٹیم کا فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…