لیگی ارکان کس کے کہنے پر عدالتوں پر چڑھائی کر رہے ہیں کون انہیں توہین عدالت پر اکسا رہا ہے؟اندر کی کہانی سامنے آگئی

5  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ کے حوالے سے بیانات کے حوالے سے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’تھنک ٹینک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ احسن اقبال جن کو 1985کے الیکشن میں 1300ووٹ پڑے تھے وہ حاشیہ نشین کے طور پر اگر کوئی بیان دیتے ہیں تو کیا سچائی وہی ہوتی ہے جو نواز شریف

کے حق میں جاتی ہے کہ اور بھی کبھی سچائی کی بات کریں۔ ہارون الرشید نے احسن اقبال پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں انہوں نے غنڈے پالے ، اشتہاری ان کے انتخاب میں رہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار چیمہ سے پوچھا جائے جو وہاں کے ڈی آئی جی رہےکہ یہ وہاں کیا کرتے رہے، وہ معتبر ہو گئے ۔ وہ سپریم کورٹ کو اس لئے گالی دے رہے ہیں کہ ان کا آقاان سے کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کو گالی دو ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہر چیز ٹھیک نہیں کرتی اور نہ ہی کر سکتی ہے، کیا سیاسی جماعتیں ٹھیک کر رہی ہیں، کیا جنرلز ٹھیک کر رہے ہیں، کیا جرنلسٹ ٹھیک کر رہے ہیں؟سب لوگ اپنی جگہ پر غلطی کرتے ہیں، اس کا فیصلہ کہاں ہو گا؟اس کی مثال ایسے ہے کہ میرا اور پروفیسر کا جھگڑا ہو گیا ، اب پروفیسر صاحب جج ہیں نہ میں جج ہوں، ایک تیسرا آدمی جج ہو گا۔ یا تو مجاز عدالت ہو گی یا ثالث اس بات کا فیصلہ کریں گے۔ میں وہی بات دہرائوں گا کہ اگر نواز شریف صاحب کی ساری باتیں درست بھی ہوں تو ان کو آج کیوں یاد آئی ، احسن اقبال کو آج کیوں یاد آیا، احسن اقبال صاحب کی والدہ محترمہ جن کا میں اپنی والدہ کی طرح احترام کرتا ہوں، وہ کس کے کہنے پر ایم این اے بنی تھیں، دو ووٹ ویسے انہیں میں نے بھی دلوائے تھے، تو کس کی وہ وزیر بننا چاہتی تھیں، اور کون احسن اقبال کو لے گیا نواز شریف کے دربار میں اور اس کو وزیر بنایا تھا۔

ہارون الرشید نے لیگی رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بس سچ وہ ہو جو مجھے سوٹ کرتا ہواور جس چیز میں میں غلط ہوں اس میں میں نہ کوئی اصول مانتا ہوں، نہ قانون مانتا ہوں، نہ آئین مانتا ہوں ، نہ رواج مانتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…