اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

گووندا کے سنیتا اہوجا اور اپنی شادی سے متعلق تازہ انکشافات، انٹرویو وائرل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریبا 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔

گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔گووندا نے دہائیوں تک چلنے والی شادیوں کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین کے نقطہ نظر میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین گھر کے جذباتی ماحول کو صبر اور ہمدردی سے سنوارتی ہیں اور رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں وقت کے ساتھ محبت پختہ ہوتی ہے اور دونوں شراکت دار ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ گووندا نے سونیتا کو ایک بہترین بیوی، ماں اور خیال رکھنے والی شخصیت قرار دیا جو ان کے خاندان کی بنیاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…