ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

شریک حیات سے زندگی پر مرتب ہونے والے اہم اثر کا انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)   اگر آپ واقعی زندگی میں خوشی اور سکون حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے شریکِ حیات کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔ یہ نتیجہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے “سوشل انڈیکیٹرز ریسرچ” میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ کسی بھی شخص کی زندگی سے مطمئن ہونے کی سطح اس کے شریکِ حیات کی خوشی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ازدواجی زندگی میں موجود احساس، توجہ، صحت اور سماجی روابط جیسے عناصر اس تعلق کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ طویل عرصے سے سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خوش باش زندگی کن عوامل سے مشروط ہے، خاص طور پر بڑھتی عمر کے ساتھ۔اگرچہ ذاتی صحت، مالی حالات اور معاشرتی مقام کو بھی اہم سمجھا جاتا ہے، مگر ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں توجہ اس بات پر دی گئی کہ میانِ شوہر و بیوی اطمینانِ زندگی کس حد تک باہمی طور پر جڑا ہوا ہے۔تحقیق میں 28 ممالک کے تقریباً 25 ہزار جوڑوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن کی عمریں 50 سال یا اس سے زائد تھیں۔ ان افراد سے زندگی کی خوشی، اطمینان اور تعلقات کے معیار سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر شوہر اپنی زندگی سے مطمئن تھا تو اس کا اثر براہِ راست بیوی کے اطمینان پر بھی پڑا — اور یہی صورت اس کے برعکس بھی دیکھی گئی۔محققین کے مطابق یہ امر پہلے سے ثابت ہے کہ ایک مضبوط رشتہ فرد کی خوشی اور ذہنی سکون میں اضافہ کرتا ہے، کیونکہ انسان اپنے قریبی تعلقات میں موجود افراد کے تجربات، مشکلات اور احساسات سے متاثر ہوتا ہے۔مطالعے میں مزید کہا گیا کہ زندگی سے اطمینان کو صرف انفرادی احساس نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ جوڑوں میں مشترکہ تجربہ ہوتا ہے۔ اگر کسی ایک شریکِ حیات کی زندگی کے معیار میں بہتری لائی جائے تو اس کا مثبت اثر دوسرے پر بھی ضرور پڑتا ہے۔البتہ ماہرین نے واضح کیا کہ تحقیق کی کچھ حدود ہیں، کیونکہ اس میں سبب اور نتیجے کے درمیان تعلق کو حتمی طور پر ثابت نہیں کیا جا سکا اور نوجوان جوڑوں کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پہلو پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ انسانی خوشی کے باہمی اثرات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…