پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق فریقین کے درمیان یہ اتفاق اس وقت سامنے آیا جب دوحہ میں پاکستان اور افغان نمائندوں کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہوا، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ملک تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت میں مصروف رہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے دہشت گرد ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی، اس کا شہری آبادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹے کی ابتدائی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جو شام 6 بجے اختتام پذیر ہوئی۔اس سے پہلے پاکستان نے قندھار اور کابل کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے تھے، جن میں خوارج کے نیٹ ورکس اور ان کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سیز فائر کی درخواست کی گئی تھی، جسے پاکستان نے قبول کرتے ہوئے مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…