معروف کالم نگار ہارون الرشید اور ترجمان وزیراعظم مصدق ملک میں لائیو شو کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ، گرما گرمی کی وجہ کیا بات بنی، پروگرام کے اینکر کامران شاہد اور عارف علوی قہقہے لگاتے رہے

2  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں معروف کالم نگار ہارون الرشید اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کے درمیان گرما گرمی، ہارون الرشید نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کی دعا کی تو ڈاکٹر مصدق ملک نے ان پر مارشل لا کے دور میں ڈکٹیٹرز کے حق میں کالم لکھنے کا دبے الفاظ میں الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ ‘‘میں معروف کالم نگار ہارون الرشید اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کے درمیان گرما گرمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ میری رائے میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے اور خدا کرے کہ یہ ملک سے بھاگ جائیں۔ہارون الرشید کے اس تبصرے پر پروگرام کے اینکر کامران شاہد نے ہارون الرشید سے کہا کہ آپ نے عجیب بات کہہ دی اور پھر ڈاکٹر مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہارون الرشید کی بات کا مائنڈ تو نہیں کیا ، اس دوران پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے ہارون الرشید کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مبصرین جو لوگوں کے ایڈوائزرز ہیں انہیں بھی تھوڑا گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔ وہ جو مارشل لا کے دور میں تحریریں لکھی جا رہی تھیں،وہ تحریریں سامنے لائی جائیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی اس بات پر ہارون الرشید نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہیں مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’ کیا تحریریں لکھی جا رہی تھیںڈاکٹر صاحب !آپ کہاں تھے اس وقت‘‘۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اس موقع پر جب ماحول کشیدہ ہوتے دیکھا تو ہارون الرشید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو آپ کا نام نہیں لیا،

آپ خواہ مخواہ ناراض ہو رہے ہیں جس پر ہارون الرشید کا کہنا تھاکہ آپ کو پتہ ہے کہ مشرف کے ساتھ ہم نے کیا کیا تھا، آپ نام لے بھی کیسے سکتے ہیں۔ مصدق ملک نے ہارون الرشید کو کہا کہ آپ ناراض نہ ہوں میں نے آپ کا نام نہیں لیا، آپ بہت قابل عزت ہیں جس پر ہارون الرشید نے کہا کہ آپ اشارہ کر رہے تھے۔ اس دوران پروگرام کے اینکر کامران شاہد نے ڈاکٹر مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

کہ آپ اشارہ نہ کریں ان کی اشاروں والی عمر تو نہیں۔ ہارون الرشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آپ اگر نام نہیں لے رہے تو میں نام لیتا ہوں ، بھاڑے کے ٹٹوآج کل آپ کے ساتھ ہیں جس پر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ذرا نام لیجئے ، بھاڑے کے ٹٹو تو کوئی نام نہیں۔ مصدق ملک کا انداز بتا رہا تھا کہ وہ ہارون الرشید کو parvokeکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی بات پر پروگرام

کے اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ کہیں آپ دانیال عزیز کی تو بات نہیں کر رہے جو پرویز مشرف کے دور حکومت میں ان کے ساتھ تھے یا طلال چوہدری جو پرویز الٰہی کے ساتھ تھے جس پر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وہ مبصرین تو نہیں تھے۔اس موقع پر ہارون الرشید نے کامران شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ایک کاغذ پر نام لکھ کر دے دینا اخبار نویسوں کے نام جو مشرف کے

ساتھ بھی تھے، چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ بھی تھے، ضیا الحق کے ساتھ بھی تھے اور بھٹو کے ساتھ بھی تھے۔ کامران شاہد کا ہارون الرشید کی بات کے جواب میں کہنا تھا کہ یہاں بات سیاستدانوں کی ہو رہی ہے اور میں یہاں مصدق ملک کی بات سے اتفاق نہیں کروں گا۔ آپ کے ساتھ جو امیر مقام ہیں، دانیال عزیز ، طلال چوہدری، سکندر بوسن یہ سب مشرف دور میں ان کے ساتھ تھے اور یہ فہرست

بہت طویل ہے اور ہارون الرشید کی بات سے میں اتفاق کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…