اگر ثنا ء اللہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ نہ دیا تو میں مستعفی ہوجاؤنگا،حکمران جماعت کے اہم رہنما کا کھلم کھلا اعلان

3  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے اندر اور باہرصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کے لیے آوازیں بلند ہوتی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود نے را نا ثنا اللہ کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں خود مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو قادیانیوں کے حق میں بیان دئیے جانے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

حکومتی ارکان بھی اس حساس معاملے میں رانا ثنا اللہ کے مخالف نظر آتے ہیں ۔اسی سلسلے میں متعدد اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے پاس جمع کروا رکھے ہیں ۔ان حالات میں ایک اور ن لیگی ایم پی اے نے بھی رانا ثنا اللہ کے مستعفی نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی۔مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 113 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے عید میلادالنبیؐ کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے دوران جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ کے امام مولانا طاہر رضا سے وعدہ کیا کہ اگر پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ 3 دسمبر تک مستعفی نہ ہوئے تو وہ نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔واضح رہے زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد رانا ثنا اللہ پر استعفیٰ  کیلئے دبائو میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…