خیبرپختون خوا کے کالجز کے اساتذہ کی ہڑتال ٗ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی ٗنصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل

10  اکتوبر‬‮  2017

پشاور(این این آئی)خیبرپختون خوا کے کالجز کے اساتذہ نے ہڑتال کرتے ہوئے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی دھمکی دیدی۔خیبر پختونخوا کے تمام کالجز کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردیں جس کے نتیجے میں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ خیبر پختون خوا پروفیسرز اینڈ

لیکچررز ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کا اجلاس گورنمنٹ کالج پشاورمیں منعقد ہوا جس میں تمام کالجز کے نمائندے شریک ہوئے۔اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک صوبہ بھر میں تمام نصابی اور غیر سرگرمیاں تعلیمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی پروفیسر جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تمام کالج اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو یکسر

نظر انداز کردیا ہے ٗآج سے صوبہ بھر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ اسلام آباد میں چیرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائیگا۔ چیرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان نے تمام لوکل یونٹس کے صدور کو ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کو قابل عمل بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان نے کہاکہ حکومت جلد اساتذہ کے اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الائونس کامسئلہ حل کرے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…