پاناما کیس ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،بڑے فیصلے کا اعلان ،چوہدری نثارکامعاملہ بھی کھل کرسامنے آگیا

21  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور مشیر شریک تھے تاہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شرکا ء نے کہا کہ کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں جس سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جائے گی اور تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے ٗعدالت کے سامنے سر تسلیم خم کیا اور عدالت سے بہتر فیصلے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق شرکا ء نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم منتخب وزیراعظم ہیں اور انہیں عوام و پارٹی کی مکمل تائید حاصل ہے جبکہ تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور مشیر شریک تھے تاہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…