عمران خان اور مجھ سمیت کوئی سیاستدان بھی صادق اور امین کے معیار پر پورا نہیں اترتا،سینئرسیاستدان کاڈان لیکس بارے تہلکہ خیزانکشاف

3  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ صادق اور امین کے معیار پر عمران خان اور وہ مجھ سمیت کوئی سیاستدان پورا نہیں اترتا۔ نواز شریف کے خلاف کسی کی سولو فلائٹ کام نہیں کرے گی۔ متحد ہونا ہو گا۔ پانامہ جے آئی ٹی 60دنوں میں مکمل نہیں کر سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ڈان لیکس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے ۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ منگل بدھ تک ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لے آئیں گے مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جا سکی کیونکہ وزیراعظم چوہدری نثار کی بات نہیں ما نتےدیتے اور رپورٹ کو ایڈٹ کروانے پر لگے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کا بے چینی سے منظر عام پر آنے کا انتظار ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد طارق فاطمی پریس کانفرنس کر کے سچ اور جھوٹ کا پول کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں صادق اور امین کے معیار پر کوئی بھی پور انہیں اترتا وہ چاہے عمران خان ہوں یا میں دیگر افراد ہوں۔ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی اپنا کام 60روز یں مکمل نہیں کر سکتی۔ حکومت ہیلے بہانے کرتی رہے گی اور آئندہ الیکشن قریب آ جائے گا۔ جنرل (ر) مشرف نے بھی کہا کہ تمام اپوزیشن کو نواز شریف کے خلاف اکٹھا ہونا ہو گا۔ نواز شریف کے خلاف کسی بھی پارٹی کی سولو فلائٹ نہیں چل سکتی۔ ہذا تمام اپوزیشن پارٹیوں کو نواز شریف کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ نبیل گبول نے کہا کہ کلبھوشن کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا مگر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ انڈین تاجر جندال بھارتی ایجنڈا کلبھوشن کو چھڑوانے کے لئے مودی کا پیغام لے کر وزیراعظم کے پاس آیا۔ جندال نے پاکستانی ایجنسی کے خلاف ٹویٹ بھی کیا تھا

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…