سود کے حق میں اپیل اور جمعہ کی چھٹی کا خاتمہ ،حکومت کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی گئی

24  مارچ‬‮  2017

لاہور (آئی این پی ) سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم ہونے سے کروڑوں لوگ چاہتے ہوئے بھی بروقت جمعہ ادا کرنے سے محروم رہتے ہیں جس کاساراوبال حکمرانوں کی گردن پر ہے، سود کے حق میں اپیل اور جمعہ کی چھٹی کا خاتمہ موجودہ حکمرانوں کے دوایسے فیصلے ہیں جو دنیا و آخرت میں سراسر خسارے کا سودا ہے مگر حکمران اللہ سے ڈرنے اور توبہ کرنے کی بجائے مغرب کی خوشنوددی پر خوش ہیں ۔

اتوار کی چھٹی سے معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ موجودہ دور حکومت میں اندرونی اور بیرونی قرضوں میں بے انتہااضافہ ہوا ہے ۔حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور مغرب کی تابعداری کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔اپریل میں سود کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک چلائیں گے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران اللہ کے غضب سے ڈریں اور اپنا قبلہ واشنگٹن اور مغرب کی بجائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بنائیں ۔حکمران اللہ کے احکامات پر کاربند ہوجائیں تو ان کی برکات سے بہت جلد ہماری معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سعودی عرب کے ایک ہفتہ کے دورے کے بعد وطن واپسی پر کارکنوں سے گفتگو اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دشمن ہمیں دین اور اسلامی شعائر سے دور کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے۔ دشمن کی مکاریوں اور سازشوں کا ادراک کرنے کی بجائے ہمارے حکمران مغرب کے آلہ کار اور مغربی تہذیب کے دلدادہ بنے ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے اتوار کی چھٹی کرتے وقت بلند و بانگ دعوے کئے تھے کہ ہم عالمی سطح پر ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں براہ راست شریک ہوجائیں گے اور ہماری تجارت اور معیشت ترقی کرے گی مگر جس دن سے جمعہ کی چھٹی ختم ہوئی ہے بے برکتی اور نحوست نے ملک کو گھیرے میں لے لیا ہے

اور ملکی معیشت کی کشتی مسلسل ڈوبتی جارہی ہے ۔تجارتی خسارا بڑھتے بڑھتے کئی سو ارب تک پہنچ گیا ہے ،صنعتیں بند اور زراعت ڈگمگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سود کواللہ اوراللہ کے رسول ﷺ نے اللہ کے ساتھ جنگ قرار دیاہے مگر حکمران قرآن کے واضح حکم کے باوجود اس جنگ میں کودپڑے ہیں جس کا انجام بدترین شکست اور ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اب بھی توبہ کرلیں اور اس کے ساتھ جنگ سے باز آجائیں ۔جمعہ کی چھٹی فوری بحال کریں اور سود کے حق میں سپریم کورٹ میں کی گئی اپیل کو واپس لیکر ملک میں بلاسودی معیشت کا آغاز کردیں۔معیشت دان یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ بلاسود بینکاری چل سکتی ہے ۔ آج مغرب بھی سود کی لعنت سے نالاں ہے اور اس سے نکلنے کی راہیں تلاش کر رہاہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے کامیاب دورہ سعودی عرب پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس دورہ کے دوران انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ،جدہ ،ریاض ،مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور دمام میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان بہت جلد کرپٹ اور بدیانت مافیا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…