کلبھوشن یادیو کیخلاف کیا ہو رہا۔۔بھارتی جاسوس کا مستقبل کیا ہوگا؟ پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کو یقین دہانی کروائی گئی ہے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘ اس کے خلاف مقدمہ تیار کرلیا گیا ہے بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک سوالنامہ بھی ارسال کردیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں کلبھوشن یادیو کی پاکستان مخالف سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ اس امر کا اظہار جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں

وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں کیا ۔ سرتاج عزیز نے سینیٹ بتایا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی و شر انگیزی کے واقعات میں ملوث ہونے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کردیا ہے۔ ہمارے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر تیار کی جارہی ہے۔ بھارت کی حکومت کو ایک سوالنامہ دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا نام لینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں کلبھوشن یادیو کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ ہم دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو اس سے متعلق آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ معلومات زمینی حقائق اور مختلف اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔ یہ معاملہ نہایت اہم اور حساس ہے اور اس کے لئے تفصیل تیار کرنا ہوگی۔ کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے بتایا کہ کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانے میں زیادہ تر شکایات مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق ہوتی ہیں۔ یہ شکایات فوری طور پر نادرا ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی جاتی ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قومی فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے بتایا کہ کھاد پر سبسڈی کے

حکومتی پروگرام کو بہت پذیرائی ملی ہے‘ حکومت صرف کھادوں پر نقد سبسڈی فراہم کر رہی ہے‘ زرعی مشینری اور آلات پر کسٹم ڈیوٹی کو 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیا گیا ہے۔ حکومت صرف کھادوں پر نقد سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ حکومت نے درآمدی مشینری اور ساز و سامان کی سپلائی پر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کر دیا ہے جبکہ زرعی مشینری اور آلات پر کسٹم ڈیوٹی کو 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیا گیا۔سینیٹر محسن لغاری کے سوال کے جواب میں سکندر حیات بوسن نے بتایا کہ کھاد پر سبسڈی کے پروگرام کو ملک میں بہت پذیرائی ملی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…