ڈیفنس لاہور میں ہونے والا دھماکہ باردودی نہیں گیس سلنڈر کا تھا۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ

24  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیفنس لاہور میں ہونے والا دھماکہ باردودی نہیں گیس سلنڈر کا تھا۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کیمطابق حکومت پنجاب کی ابتدائی تحقیقات سچ ثابت ہوئیںسلنڈر پھٹنے کی خبر کو غلط رنگ دے کر خوف و ہراس پھیلانے میں دشمن عناصر ناکامترجمان سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس دھماکے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا گیا ہے جو کہ گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ حکومت

 

پنجاب کی ابتدائی تحقیقات کی تائید کرتی ہے جس میں میڈیا کو آگاہ کیا گیا تھا کہ دھماکہ کسی تخریب کاری کے نتیجہ نہیں بلکہ گیس لیکیج کے باعث درپیش آیاہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے ریسٹورینٹ کے ویٹرعدنان نے انکشاف کیا کہ ریسٹورینٹ میں گیس کے 5 سلنڈرز رکھے گئے تھے،جن کو گزشتہ رات اوپر والی منزل سے سلنڈروں کو نیچے لاکررکھا گیا تھا جب کہ گیس کی بدبو سے مینجمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ عدنان کا کہنا تھا کہ بھائی آصف نے سگریٹ جلانے کے لیے ماچس جلائی جس کے بعد دھماکا ہوا جس میں آصف جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بھی تصدیق کی ہے کہ بلڈنگ میں دھماکا گیس سلنڈروں کاہی تھا کیونکہ گزشتہ رات 45 کلو کے 5 سلنڈر متاثرہ عمارت میں آئے تھے جب کہ تحقیقات میں دھماکے میں بارودی مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی زیر تعمیر عمارت میں آج ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف پولیس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس بلاک زیڈ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں بھی درج ہو چکا ہے۔

 

unnamed

unnamed (1)

 

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…