بلاک شناختی کارڈز کامعاملہ ،پختونوں کو بہت زیادہ نقصان ؟6فروری کوکیاہونے جارہاہے کہ معاملہ حل ہونے کی امیددلادی گئی

2  فروری‬‮  2017

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس 6 فروری بروز پیر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اُنہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جائیگا اور اس سلسلے میں نادرا کی طرف سے بھرپور تعاون کی اُمید ہے کیونکہ پورے ملک میں بلاک شناختی کارڈز کی وجہ سے پختونوں کو بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے اور شناختی کارڈز بلاک ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے میں بھی طرح طرح کی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں کئی بار اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور انہی کوششوں کی وجہ سے کمیٹی بنائی گئی۔ اُنہوں نے تمام پختونوں کو یقین دلایا کہ بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے کی وجہ سے جو لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیںاُنہیں بہت جلد اس مسئلے سے چھٹکارا مل جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ نادرا بلاک شناختی کارڈز کے معاملے پر سنجیدگی کیساتھ فوری اقدامات اُٹھائیں ورنہ لوگوں میں احساس کمتری سمیت احساس محرومی بھی پیدا ہو جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ کیونکہ ملک میں بلاک شناختی کاڑز کی وجہ سے بسنے والے پختونوں کی کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ تاہم اے این پی اس مسئلے کے حل تک اپنی آواز ہر فورم پراُٹھاتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…