میری بات غلط ہے تو مجھے عدالت لے جائیں،تحریک انصاف کے بانی رکن نے پارٹی پر سنگین الزام عائد کردیا

22  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم آئی اگر میں نے غلط بات کی ہے تو تحریک انصاف میرے خلاف درخواست دے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم منگوائی گئی ۔ اگر میری بات غلط ہے تو تحریک انصاف مجھے عدالت میں لے جائے میں ہر جگہ کیس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دستاویزات جمع کروانے سے انکار کر دیا اور تحریری طور پر کہا کہ دستاویزات مانگنا جانبدارانہ ہے ۔ اگر یہ سچے ہیں تو اپنی دستاویزات الیکشن کمیشن میں پیش کرکے اپنی جان چھڑائیں اور اپنے آپ کو سچا ثابت کریں ان کی دستاویزات پانامہ جزیرے میں تو نہیں پڑی ہوئیں جو لانی مشکل ہیں ۔ تحریک انصاف والے جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…