منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس،عام انتخابات،چوہدری شجاعت نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ (آئی ا ین پی) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن 2017ء میں ہی دیکھ رہے ہیں حکومت کو اپنا بوری بستر گول کر لینا چاہئے ۔ باقی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم اپنے حکمت عملی تیار کریں گے،جس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ،چین اگر کامیاب ہے تو کرپشن نہ ہونے کی وجہ سے ، اس سلسلے میں کرپشن کے خلاف ہم پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں موجودہ حکومتیں نمائندے آئین اخلاقیات اور عوامی خواہشات کا احترام نہیں رکھتے اس لیے ہمارے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وہ جمعہ کو کلیوال سیداں آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے پی ٹی آئی سادات گروپ سے اتحادکابھی اعلان کیا۔صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے کہاکہ ہم پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی حکومت سے ملی ہوئی ہے اور اس کا اتحاد بھی مسلم لیگ ن سے ہے ۔ ہمارا ان کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ مردم شماری لازمی ہونی چاہئے مردم شماری کے بغیر الیکشن نا مکمل ہے اس کا کوئی نمائندہ نہیں۔ الیکشن 2017ء میں ہی دیکھ رہے ہیں حکومت کو اپنا بوری بستر گول کر لینا چاہئے ۔ باقی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم اپنے حکمت عملی تیار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…