آئی ایس آئی کا سربراہ تبدیل ۔۔۔ بھارت میں ہلچل ۔۔ وجہ کیا بنی ؟ خبر رساں ادارے کی رپورٹ

13  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی (آئی این پی )لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بننے کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہیں،بھارتی میڈیا نے جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کو پاک فوج میں ’’اہم ترین تبدیلی‘‘ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کے نئے سربراہ کی تقرری پر بھارتی میڈیا نے کافی دلچسپی دکھائی اور اس خبر کو ہندوستانی ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا جبکہ اخبارات نے نمایاں طور پرخبر شائع کیااور خوب تبصرے کیے۔

ہندوستانی میڈیا میں جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کے اس لیے بھی چرچے ہیں کیوں کہ انھوں نے بطور کور کمانڈر کراچی ملک کے سب سے بڑے شہر اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی میں ہونے والے آپریشن میں اہم ترین کردار ادا کیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو پاکستانی فوج میں ‘بڑی تبدیلی’ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

’’این ڈی ٹی وی‘‘ نے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار پاکستان کی سب سے اہم ترین خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ ہوں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں میں شمار کیا جاتا ہے، این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں نوید مختار کی تعلیم اور بطور کور کمانڈر تقرری کا ذکر بھی کیا ہے۔معروف بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا کہ انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نوید مختار ملک کی اہم ترین ایجنسی میں جنرل رضوان اختر کی جگہ لیں گے۔

اخبار کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔بھارتی اخبار دی ہندو نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربے کی بنیاد پر ملک کی سے بڑی خفیہ ایجنسی کے اعلی عہدے پر فائز کیا گیا۔

ہندستانی ٹی وی چینل ’’ٹائمز نا‘‘ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار کو سویلین اور عسکری قیادت کا اعتماد حاصل ہے، وہ دونوں قیادتوں میں تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹائمز نا نے نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیا۔انڈیا ٹوڈے نے سادہ الفاظ میں اپنی خبر میں لکھا کہ نوید مختار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی ہوں گے، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی اخبارات نے افواج پاکستان میں ہونے والی تقرریوں کا ذکر کیا ہو، بھارتی میڈیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری پر بھی کئی طرح کے تبصرے کیے تھے، بھارتی اخبارات نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے وسیع تجربات اور صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…