پاکستان میں ڈالر کی اونچی اُڑان،خریدارششدر

  منگل‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2016  |  23:40

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے سے تجاوز کر گیا۔ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عوام بچوں کی فیس کی ادائیگیوں اور علاج معالجے کے لئے مارکیٹ سے مہنگے داموں ڈالر خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ بینکوں کے درمیان اس کی لین دین بتدریج 104 روپے 85 پیسے پر ہی ہو رہی ہے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونا سستا ہو جانے کے باعث مقامی سٹے باز دبئی سے سستے داموں سونے کی خریداری میں مصروف ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں بے لگام ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سونے کی درآمدات پر فوری پابندی عائد کرے۔ دوسری جانب فاریکس ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ حکومت سونے کی سمگلنگ پر قابو پا لے تو ڈالر ایک بار پھر 106 روپے پر ٹریڈ ہونا شروع ہوجائے گا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎