بھارتی جارحیت ،حافظ سعید کے صبرکاپیمانہ لبریز،ساتھیوں سمیت میدان میں آگئے ،مودی سرکارکودبنگ پیغام دیدیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی )جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پربھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اورپشاورسمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور میں بڑا مظاہرہ چوبرجی چوک میں کیاجائے گا۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبا ت جمعہ میں بھارتی جارحیت کو موضوع بنائیں اور قوم کو وطن عزیزپاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں اوردہشت گردی سے آگاہ کیا جائے۔

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کی مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی جائے گی۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید کی طرف سے ملک بھر میں تمام ضلعی ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کنٹرول لائن پر مسافر بس اور ایمبولینس پر فائرنگ کی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کے بڑے پروگرام ترتیب دیں۔ مظاہروں اور ریلیوں میں جماعۃالدعوۃ سمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ جماعۃالدعوۃ کی اپیل پر ملک بھر میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گے۔

جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر کبھی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کئے جاتے ہیں توکبھی شہری آبادیوں، بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بزدل بھارتی اہلکار پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر مورچے چھوڑ کر بھاگتے ہیں اور پسپائی کا شکار ہو کر ایسی مذموم حرکتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور سرحدی علاقوں میں جاری اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…