شیخ رشید ’’مولاجٹ‘‘بن گئے،راولپنڈی میں کیا کام کردکھایا،سعد رفیق بھی بول پڑے

28  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید مولاجٹ بنے پھر رہے ہیں،4آدمیوں کے ساتھ بھاگتے بھاگتے آئے اور بھاگتے واپس چلے گئے،فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنے کا شوق نہیں،تحریک انصاف کی قیادت اور شیخ رشید کارکنوں کو اکسا رہے ہیں،حالات مزید کشیدہ نہیں ہوں گے، گلوکار آسمان سے نہیں اترتے،چاہے سیاستدان ہو یا سنگر جو بھی بلوا کریگاقانون اس کے خلاف حرکت میں آئیگا۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف نے جمہوریت کے نام پر وہ ہلہ گلہ کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،اس دفعہ تو معاملہ بالکل مختلف ہے،

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کو سیل کریں گے،اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے،کسی پارٹی کا شہرنہیں،جڑواں شہروں میں50لاکھ شہری رہتے ہیں،اداروں کے دفاتر ہیں،ڈپلومیٹس رہتے ہیں،عمران خان نے کہا کہ مارکیٹیں زبردستی بند کرائیں گے تو حکومت چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھ سکتی ہے،شہر کو کھلا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی او آرز پر مذاکرات کئے،پانامہ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس ہے،احتجاج کا کیا جواز بنتا ہے ٗاسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی حکومت نے تعمیل کی تاہم تحریک انصاف نے انکار کیا،آج ان کو عدالت یاد آرہی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید مولاجٹ بنے پھر رہے ہیں،4آدمیوں کے ساتھ بھاگتے بھاگتے آئے اور بھاگتے واپس چلے گئے،پولیس نے پکڑنا ہوتا تو پکڑ سکتی تھی،عمران خان،شاہ محمود قریشی اور

جہانگیر ترین خود اپنے محلات میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کارکنوں کو گمراہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات کشیدہ نہیں ہوں گے،قانون سب کیلئے ایک ہے،گلوکار آسمان سے نہیں اترا ہوتا چاہے سیاستدان ہو یا گلوکار جو بھی بلوا کریگا ٗقانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا،سلمان احمد بنی گالا کیا لینے جارہے تھے جہاں اسلام آباد بندکرنے کی سازش کی جارہی ہے،2نومبر کو بھی کوئی غیر آئینی کام ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا،حکومت سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی تاہم شیخ رشید اور تحریک انصاف کی قیادت گرفتاریوں کیلئے اکسارہی ہے،حکومت شیخ رشید کو گرفتار نہ کرکے ابھی بھی تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…