وزیراعظم کاایسا شاندار اقدام کہ مخالفین چپ نہ رہ سکے, تحریک انصاف نے بھی حمایت کر دی

3  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر وزیراعظم کے پاس آئے ،پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں ،سفارتی سطح پر وزیراعظم نوازشریف تنہا نہیں، نوازشریف کی فہم و فراست اور ا حب الوطنی پر پورا یقین ہے۔پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری جماعت کے حکومت سے کئی ایشوز پر اختلافات ہیں مگر سفارتی سطح پر وزیراعظم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنما ؤں کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری جماعت کے حکومت کے ساتھ کئی ایشوز پر اختلافات ہیں لیکن ان سب کو بالائے طاق رکھ کر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ ہم بھارت اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے معاملے میں یک جان ہیں۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی تقریر انتہائی جامع تھی جو قابل تعریف ہے۔

حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بہت مثبت اقدامات اٹھائے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حوصلہ افزا اقدامات اٹھائے مگر افسوس کہ بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں ماضی میں جو دو طرفہ معاہدے ہوئے ان سے بھارت نے ہی روگردانی کی۔ اب کشمیر کے نہتے اور مظلوم لوگ آٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ بھارت جانتا ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اس کے باوجود جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہم سفارتی سطح پر تنہا نہیں۔ درحقیقت بھارت نے سارک کے پر امن اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی فہم و فراست اور حب الوطنی پر پورا یقین ہے۔ سندھ طاس معاہدہ جسے کارگل بھی نقصان نہ پہنچا سکا۔ بھارت نے ان حالات میں اس پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومی مفاد میں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا ساتھ دیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف آج ہونے والے پارلیمانی اجلاس کیلئے آنےوالی پارٹی کے رہنمائوں کیلئے خود استقبال میں کھڑے مہمانوں کو ریسو کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…