بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کی بڑی کاروائی ، اہم شخصیت کو بازیاب کرا لیا گیا

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ کوصوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اویس شاہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں اوراویس شاہ کوجلد ان کے والدین کے حوالے کیاجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی رہائش گاہ کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔ گورنرسندھ عشرت العباد نے اویس شاہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ کوفون پرمبارکباد دی ہے۔گورنرسندھ نے پاک فوج کوکامیاب کارروائی پرمبارکباد پیش کی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…