پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عید سے پہلے کراچی سمیت سندھ میں بڑے عہدوں پر تبدیلیاں

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےپیپلزپارٹی کی قیادت کی مشاورت سے اہم فیصلے کرنے کی شروعات کردیں۔ کئی بڑی وکٹیں گرادیں، کرپشن، غفلت اور سیاسی پشت پناہی کے الزام میں نامزد اورلاپتہ کئی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو اور کئی ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سید قائم علی شاہ، صوبائی وزراء سید مراد علی شاہ اور شرجیل میمن شریک ہوئے۔صوبائی وزراء نے دبئی میں پارٹی قیادت ہونے والے اجلاس سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے،جس میں کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو اور آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری رسہ کشی کے بعد سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدے سے ہٹا کر انہیں محکمہ اینٹی کرپشن کا چیئرمین تعینات کردیا جبکہ سینئر پولیس آفیسر مشتاق مہر کو نیا کراچی پولیس چیف تعینات کردیا۔ مشتاق مہراس وقت ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات اور تعطیلات کے لیے بیرون ملک میں ہیں۔ دوسری جانب جن سرکاری افسروں کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، سیکرٹری کوآپریشن شاذرشمعون،ڈی جی سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی منظور کاکا شامل ہیں،جبکہ دادو، جامشورو، شکار پور،سانگھڑ، میر پور خاص سمیت دس ڈپٹی کمشنر کو بھی عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد خالد شیخ کو عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی منیجر واسا لگا دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ اہم فیصلے اپیکس کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات کے بعد کیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…