ڈی جی رینجرز نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیدیا

3  مارچ‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے کراچی ا?پریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران بھتہ خور گروپ کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے تفتیشی افسر اور متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جب کہ سانحے کے ملزم رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثرانداز ہونے پر تشویش ہے تاہم ڈی جی رینجرز نے سانحے میں ملوث افراد اور ان کے ہمدروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کراچی ا?پریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…