اداروں کی بدنامی کیلئے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

28  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے تحریک انصاف رہنماؤں کی کچھ کالز ایسی پکڑی ہیں جس میں اُن کی گٹھیا منصوبہ بندی سامنے آئی۔

پی ٹی آئی نے پہلی حکمت عملی یہ بنائی کہ کسی رہنما کے گھر پر جعلی چھاپہ مار کر فائرنگ سے کارکن کو قتل کیا جائے اور خاتون کے ساتھ ریپ کر کے اس کا الزام اداروں پر عائد کیا جائے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فیصل آباد میں پریس نیوز کے دوران انہوں نے کہا کہ جو گفتگو سامنے آئی اس میں 2 قسم کی پلاننگ جاری تھی، اس گفتگو میں شامل کرداروں کو دیکھا گیا ہے، فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا تھا کہ اسے عالمی میڈیا پر اچھالا جائے، منصوبے پر آج رات ہی عمل کرنا تھا اس لیے شیطانی عمل سے قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈراما رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رانا ثنا اللہ کی رات گئے کانفرنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو وہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے دور کردیا، خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیاجتنا اس فاشسٹ حکومت کی جانب سے سے کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈیا پر آکر خواتین کے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جن خواتین کو گرفتار کیا گیا وہ پرامن احتجاج کے حق کو استعمال کررہی تھیں۔ ایک اور بیان میں عمران خان نے علی نواز اعوان کے گھر پر چھاپے کے دوران کی گئی توڑ پھوڑ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، حکام کی یہ تمام کارروائی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ علی نواز اعوان کی کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ، معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے

اس رہائشگاہ میں مقیم ہیں، اب تک کے اقدامات سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں، پی ڈی ایم سرکار اللہ کے غضب سے ڈرے۔پی ڈی ایم اپنے فسطائی اقدامات کے ذریعے اللہ کے غضب کودعوت دے رہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…