غیر اخلاقی، غیر جمہوری کام کرکے اسکا دفاع کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے‘سعد رفیق

  بدھ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2023  |  10:37

لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر غیر اخلاقی، غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر شرعی کام کرکے ڈھٹائی سے اس کا دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں، تبدیلی کی حشیش پلا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی، ریاستِ پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں، اب مکافاتِ عمل کا وقت ہے۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎