امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کریگی، عمران خان

30  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کریگی۔تفصیلات کے مطابق

گزشتہ روز جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھالی تھی، سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان ان کے سپرد کی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا تھا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشادمرزا اور جنرل سیّدعاصم منیر کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتمادکے فقدان کے خاتمے کی سبیل کریگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلح افواج کے ساتھ کیے گئے خطاب کے الفاظ کو بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مت بھولیں کہ مسلح افواج قوم کی ملازم ہیں، آپ قوم کی پالیسی نہیں بناتے، پالیسیاں بنانا سویلینز کا کام ہے اور آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے قائداعظم کے 14 جون 1948 کے خطاب کو 14 اگست 1947 کا خطاب قرار دیا جبکہ قائداعظم محمد علی جناح نے یہ خطاب 14جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج میں کیا تھا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…