اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے گاڑی موٹر وے کے گرین بیلٹ پر چڑھادی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک گاڑی اچانک گرین بیلٹ پر چڑھ جاتی ہے جس پر سابق وزیردفاع پرویز خٹک بھی سوار ہیں ۔ پرویز خٹک کی گاڑی چڑھنے کے بعد ان کی گاڑی کے پیچھے ایک اور گاڑی بھی گرین بیلٹ پر چڑھ جاتی ہے ۔یاد رہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی قیادت میں مرکزی قافلہ صوابی پہنچا تھا ۔