ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ہیتھرو و ائرپورٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا

خیر مقدم کیا،وزیر خارجہ پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے میں شرکت کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ، برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ اور ممبران پارلیمنٹ اور برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ، لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور پاک برطانیہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء برطانیہ ،دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…