افواج پاکستان کا تمسخر اڑانے پر عدالت میں کیس چلے گا، 2 سال کی قید اور 5 لاکھ تک کے جرمانے کی سزاؤں کا قانون منظور

7  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چار ارکان کی مخالفت کی باوجود کے کرمنل لاء ترمیمی بل کثرات رائے سے منظور کر لیا، مجوزہ بل کے مطابق افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے پر سول عدالت میں کیس چلے گا، قانون میں 500 اے کی شمولیت کسی دوسرے قانون سے متصادم نہیں۔ بدھ کو راجہ خرم شہزاد

نواز کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ قومی اسمبلی امجد علی خان کی طرف سے کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے حکومت کی حمایت کر دی کمیٹی کے چیئرمین نے بل پر ووٹنگ کرائی جس پر کمیٹی کے 10 میں سے 4 ارکان نے بل کی مخالفت کی اور اس طرح کمیٹی میں بل منظور ہو گیا۔وزارتِ داخلہ کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارتِ داخلہ مجوزہ قانون کی توثیق کرتی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ مجوزہ بل کے مطابق افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے پر سول عدالت میں کیس چلے گا، قانون میں 500 اے کی شمولیت کسی دوسرے قانون سے متصادم نہیں، ملک میں ففتھ جنریشن وار ہو رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج اور ان کے اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف 2 سال کی قید اور 5 لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاؤں کے قانون کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے قوانین پر خود عمل درآمد کراتی ہے، کے پی حکومت نے مجوزہ قانون پر کسی دلیل کے بغیر اعتراض کیا ہے، فاٹا میں سرحد سے پار فوج اور اداروں کے خلاف بات ہوتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ یہ قانون سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہو گا، اداروں پر

نیک نیتی سے کی گئی تنقید بھی اس قانون کے دائرے میں آئے گی، آپ آزادی رائے پر قدغن لگا رہے ہیں، ہم کیوں مقدس گائے بنا رہے ہیں؟ آپ پارلیمنٹ اور ہمارے اداروں سے زیادتی کر رہے ہیں، پاکستان کے 22 کروڑ عوام میں 2 فیصد لوگ بھی اداروں کے خلاف نہیں، ہم اپنے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔مسلم

لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہری کیوں پاکستانی اداروں کو جان بوجھ کر اشتعال دلائیں گے؟ اس بل میں ادارے کو بھی متنازع بنایا جا رہا ہے۔امجد علی خان نے کہا کہ احتجاج کرتا ہوں کہ میرے بارے میں کہا گیا کہ یہ ذاتی تشہیر کیلئے قانون تجویز کیا، فوج کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں کچھ کرنا چاہیئے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ اس قانون کو متعارف کروایا ہی کیوں جا رہا ہے؟ اس قانون کو متعارف کروانا یہ بتانا ہے کہ اداروں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔وزارتِ قانون کے نمائندے نے کہا کہ آرٹیکل 19 آزادی اظہار سے متعلق ہے، مگر اسے قانون کے ذریعے ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے، سیکشن 500 میں ہتکِ عزت کی کارروائی ہے،

اس مجوزہ قانون کے متوازی غداری کا کیس ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومت کرتی ہے۔وزارتِ داخلہ کے نمائندے نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اس مجوزہ قانون کی توثیق کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بہت اہم بات ہو رہی ہے، وزارتِ قانون اور وزارتِ داخلہ ایک پیج پر نہیں، اس بات کا موازنہ ہونا چاہیے کہ آئین و قانون میں مسلح

افواج کو تحفظ دینے والے قوانین کون سے ہیں، اگر آئین و قانون میں پہلے سے قوانین موجود ہیں تو یہ قانون اداروں کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی۔امجد علی خان نے کہا کہ یہ قانون کسی کے خلاف نہیں لایا جا رہا۔پرویز ملک نے کہا کہ ہم اس قانون کی مخالفت نہیں کرتے لیکن اس کو فیئر کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قانون بیرونِ

ممالک بیٹھے لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا، ممبر کنفیوژہیں، یہ قانون اس ملک کے شہریوں پر نافذ ہونا ہے۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے سوال کیا کہ اس بل کو فارغ کرنا ہے یا اس کو مسترد کرنا ہے؟رکنِ کمیٹی ندیم عباس نے کہا کہ 3 صوبوں نے اس قانون پر جواب نہیں دیا، 1 نے مخالفت کی، وزارتِ داخلہ نے متعلقہ اداروں سے بھی پوچھا کہ شکایت کنندہ کون ہوگا۔امجد علی خان نے کہا کہ مجھ سے زیادہ ملک وفوج کا کوئی وفادار نہیں، اس پر اتفاقِ رائے ہونا چاہیئے، ہم اپنے ہی اداروں کو خود متنازع بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…