آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، امن لوٹ آیا، دشمن کی سازشوں سے چوکنا رہنا ہوگا، آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

2  مارچ‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کوشاں ہے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، سماجی، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈر ٹرمینل کھولنے، جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسمان منزا، میر علی میں جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر وقت گزارا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان نے بارڈر سیکیورٹی کو مزید موثر، فعال بنایا ہے، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنائی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، امن و استحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، ترقی و امن کا سفر متحد ہوکر طے کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے بھی تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلیوں کی قربانیوں، تعاون کو سراہا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…