سینٹ انتخابات کیسے کرائے جائینگے؟ بڑے ٹاکرے سے ایک دن قبل الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے وقت کی کمی کے پیش نظر سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف

الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات کے لیے وقت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے گی، ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4 ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد بدھ کو ہورہا ہے اس سلسلے میں صدارتی ریفرنس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کی رائے بھی آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…