1999میں نوازشریف کو گرفتار کرنے والے ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل کے گھر ڈاکو گھس گئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کیا کچھ لوٹ لیا؟تفصیلات آگئیں

1  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں ڈاکوئوں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل علی محمد جان اورکزئی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔جنرل (ر) علی جان اورکزئی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکوئوں

نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کوایک کمرے میں محبوس کرکے گھر میں 40 سے 45 منٹ تک لوٹ مار کی۔ ڈاکو ان کے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی ، چار لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ،13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔جائے واردات پر فنگر پرنٹس نہ مل سکنے کے بعد پولیس نے جیو فینسنگ کے ساتھ ساتھ جائے واردات کے اردگرد نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر ندیم عباس کا کہنا ہے واردات کو ٹریس کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ علی محمد جان اورکزئی سابق گورنر خیبر پختونخواہ بھی رہ چکے ہیں،دوسری جانب صحافی رئوف کلاسرا کے مطابق 12 اکتوبر 1999 کو جنرل عمر جان اوکزئی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود زبردستی وزیر اعظم ہائوس میں داخل ہوئے اور اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ آج ان کے ساتھ یہ سب ایک ایسے علاقے ڈی ایچ اے میں ہوا ہے جو انتہائی سخت سکیورٹی والا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…