عمر ایوب کو غلط بریفنگ کس نے دی اور وہ سائنسدان کون تھا ، حکومت کا بڑا فیصلہ

15  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ جلد ختم نہیں ہوگا، عمر ایوب کو کسی نے غلط بریفنگ دی ہے، میں ان سے ضرور پوچھوں گا کہ وہ سائنسدان کون تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے موجودہ حکومت کو گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے اور یہ جلد ختم نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

وزیر توانائی عمر ایوب کے دسمبر 2020 تک قردشی قرضوں کا بہا ئوزیرو کرنے کے دعوے پراسدعمر نے کہاکہ مجھے اس سوال سے راجہ پرویز اشرف یاد آگئے،جب پرویز اشرف وزیر پانی و بجلی بنے تو میں سیاست میں نہیں تھا۔ میں ٹی وی پر دیکھتا تھا، وہ بار بار کہتے تھے کہ دسمبر تک گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا اور لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ایک بار وہ کراچی آئے تو گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ڈنر پر میں نے ان سے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ روز ٹی وی پر آکر دسمبر کی ڈیڈلائن دیتے ہیں، آپ کو کس نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضے ختم ہوجائیں گے تو پرویز اشرف نے جواب دیا کہ ہمیں تو بیوروکریٹ بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب سے یہ پوچھنا پڑے گا کہ ان کو کس سائنسدان نے یہ بتایا تھا کہ دسمبر میں گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا، میں ان سے یہ سوال ضرور پوچھوں گا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی مارچ تک پہلی کھیپ آجائے گی جو صرف طبی عملہ کیلئے ہوگی، اب تک 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد پانچ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے، ویکسی نیشن کیلئے ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے اور لاجسٹک کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔عام شہریوں کیلئے ویکسین کب آئے گی سوال پر اسد عمر نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کو ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں، 60 فیصد آبادی کو ضرورت پڑے گی اور اس میں وقت لگے گا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…