بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ بری طرح فلاپ بھارتی ٹی وی کو عمران خان کے ویڈیو کلپ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر شدیدشرمندگی ،بھانڈا پھوٹنے پر شرم سے پانی پانی ہوگیا

13  جنوری‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی ) بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ریٹنگ حاصل کرنے کیلیے پیشہ وارانہ اصولوں کی دھجیاں اڑانے لگا جب کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڈیو کلپ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔حقائق پرکھنے والی ویب سائیٹ اے ایل ٹی نیوزکے

مطابق بھارتی میڈیا کی طرف سے دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے 73برسوں میں ایسی مضبوط اور فولادی عزم رکھنے والی حکومت نہیں دیکھی جیسی اب ہے۔ یہ کلپ بھارتی میڈیا نے وائرل کر کے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارتی حکومت کی تعریف کی ۔حالانکہ ویڈیو میں عمران خان کوکہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت کیوں ہے؟ کیونکہ موجودہ بھارتی حکومت مطلق العنان، نسل پرست، مسلم مخالف، اسلام مخالف اور پاکستان مخالف ہے، ایسی حکومت وہاں کبھی نہیں رہی۔مزیدبرآں انگلش ٹی وی نیوزچینل اس وقت شرم سے پانی پانی ہوگیا جب اسے وہ پراپیگنڈا واپس لینا پڑگیا جس کے تحت وہ سابق پاکستانی سفارتکار ظفرہلالی کی گفتگو کو اعتراف قراردیتا رہاکہ فروری 2019 کے بالا کوٹ فضائی حملے میں 300 ہلاکتیں ہوئیں حالانکہ اس ویڈیو میں گڑبڑ کی گئی تھی جبکہ ظفرہلالی نے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ مدرسے کے 300بچوں کو

مارنا چاہتی تھی مگرحملہ ناکام رہااوراس کے بجائے فٹ بال کے میدان پربمباری کی گئی۔حقائق پرکھنے والی ویب سائیٹ اے ایل ٹی نیوز نے جب اس پیشہ وارانہ بددیانتی کی نشاندہی کی توصرف انڈیا ٹوڈے نے ٹویٹ کرکے وضاحت جاری کی کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ اس وڈیو میں گڑبڑکی گئی،اپنے قارئین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس غلطی پر افسوس ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…