بھارت کی کسانوں کے احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ طرز کے حملے ، سرجیکل اسٹرائیک کی تیاریاں پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

9  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق لداخ اور

دو کلم میں ہزیمت کے بعد مودی سرکار اندورنی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے، جس کے بعد بھارت ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے، بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، کسانوں کے احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور اس پر عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ (False Flag) آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2016 میں بھی ہندوستان نے ناکام سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا، 26 فروری2019 کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی، اور اب بھی بھارت بارڈر ایکشن یاسرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی بالاآخر مودی

سرکار کے خلاف بول اٹھا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپاؤ، بھارت نے کارگل سے حاصل سبق کو بھلا دیا اور کارگل میں حقائق چھپائے تھے، جب کہ زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں۔واضح رہے کہ بھارتی ملٹری نے حقائق کو اپنے زاؤیے سے دکھانا شروع کر رکھا ہے، 2017سے لے کر اب تک مودی کی حکومت بے یقینی اور حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے،۔مخصوص من گھڑت اور پسندیدہ خبریں اور پسندیدہ چینلز کے ذریعے لیک کی جاتی ہیں، اس مقصد کے لئے انفارمیشن وارفیئر قائم کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…