وفاقی حکومت 12جون کو 7ہزار600 ارب کا بجٹ پیش کریگی، جانتے ہیں دفاعی بجٹ میں کتنے فیصد اضافے پر غور ہورہا ہے؟

2  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 12 جون کو نیا بجٹ پیش کرے گی ، جس کا حجم 7ہزار600 ارب روپے ہوگا۔ جبکہ شرح نمو کا ہدف 3 فیصد رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث تمام اہداف کو کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3 ہزار 2 سو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

جبکہ دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد دفاعی بجٹ کیلئے ایک ہزار 4 سو ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سبسڈیز اور پنشن ادائیگی کیلئے 700 ارب مختص کئے جا سکتے ہیں۔ اور ایف بی آر کیلئیٹیکس اہداف 51 سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 460 ارب روپے وفاقی حکومت کے اخراجات کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔وزارت خزانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ابتدا میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافے کی مختلف تجاویز دی گئی لیکن کورو نا کے باعث ملکی معاشی صورتحال کے مدنظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز و سفارشات کی تیاری کا کام تیز کر دیا گیا۔ بجٹ 12جون کو پیش کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…