عمران خان کی حکومت خطرے میں!اہم ترین اتحادی جماعت ق لیگ کے وفاقی وزیر کی سنگین دھمکی نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی

7  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی جماعتوں کے بازو مروڑنے کی عادت پڑ چکی، اگر نیب نے مسلم لیگ ق کی قیادت کے خلاف کارروائی کی تو وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرہائوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ۔

ہمیں اگر انصاف کی بھیک مانگنی پڑ گئی ہے اور عدالت جانا پڑ گیا ہے تو وزیر اعظم کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ پتا چلائیں کہ سیاسی انجینئرنگ کے پیچھے کون ہے وہ لوگ جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے، ان کو فکر ہونی چاہیے لیکن ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائے گا۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ آپ بیلنس کرنے کیلئے شرفا کی پگڑیاں اچھالیں ، وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ہم ان کیلئے اہمیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔طارق بشیر چیمہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ بیلنس کرنے کیلئے کوئی کارروائی ہوئی تو کیا وہ حکومت چھوڑ دیں گے تو اس سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہماری قیادت کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک کیا 10 حکومتیں بھی چھوڑ دیں گے۔ واضح ہے کہ بدھ کے روز چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے موقف اپنایا ہے کہ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔انہوں نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ، اس سے  قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…