بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

انڈیا کے معاملے میں پاکستان اور حکومت دونوں کی حکمت عملی ٹھیک ثابت ہوئی،دو دن سے دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی پوری دنیا دیکھ رہی ہے، انڈیا واقعی ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے اور اس کا سارا سہرا نریندر مودی کے سر جاتا ہے،کیا اپوزیشن کا پاکستان کوئی اور ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کو یاد ہو گا پچھلے سال 26 فروری کو انڈیا نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کرچند درختوں پر سرجیکل سٹرائیک کی تھی، پاکستان نے اس کا جواب 27 فروری کو انڈیا کے دو طیارے گرا کر دیا تھا، انڈین پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا، آج وزیراعظم ہاؤس میں پاک فضائیہ کی اس کام یابی کی یاد میں تقریب منائی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب بھی کیا،

27 فروری 2019ء پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کی کام یابی کا دن تھا اور یہ کریڈٹ پی ٹی آئی کے وزیراعظم سے کوئی نہیں چھین سکتا، ہمیں آج یہ بھی ماننا ہو گا انڈیا کے معاملے میں پاکستان اور حکومت دونوں کی حکمت عملی ٹھیک ثابت ہوئی، آج پوری دنیا مان رہی ہے مودی انڈیا کو خودکشی تک لے گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 206 دن ہو چکے ہیں، انڈیا یہ کرفیو مزید کتنے دن قائم رکھ سکے گا، کشمیری بالآخر باہر نکلیں گے اور ان کی آوازیں پوری دنیا کو سنائی دیں گی، اس طرح دو دن سے دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی پوری دنیا دیکھ رہی ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے 23 مسلمان شہید اور 200 زخمی کر دیے ہیں، مسجدوں اور درگاہوں کی بے حرمتی بھی ہو رہی ہے، مسلمان صحافیوں تک کو نہیں چھوڑا گیا یوں محسوس ہوتا ہے انڈیا واقعی ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے اور اس کا سارا سہرا نریندر مودی کے سر جاتا ہے، اس نے انڈیا کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا، حکومت نے آج 27 فروری کی یاد میں شان دار تقریب کی لیکن اپوزیشن غائب ہے، کیا اپوزیشن کا پاکستان کوئی اور ہے جب کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی ضمانت پر جیل سے رہا ہو گئے اور پنجاب حکومت نے نواز شریف کا کیس وفاق کے حوالے کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…