منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا

datetime 18  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں فوری طور پر اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔ یہ فیصلہ وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار،

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر، صوبائی ہوم سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔وزیر اعظم نے وزارتِ داخلہ ، قانون نافذ کرنے والے صوبائی و وفاقی اداروں، ایف بی آر، صوبائی حکومتوں کو مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے حکم دیاکہ وزارت داخلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔ وزیر اعظم نے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل المدت، میڈیم ٹرم اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کوسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے دور ان مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام میں پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر پیش رفت کی رفتار کو تیز کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ فوڈ آئٹمز کی سمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، سمگلنگ کی موثر روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عمران خان نے کہاکہ ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…