جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل پاکستان نے امریکی صدر سے ایسا مطالبہ کردیا جس نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور ہم اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں،بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں۔

پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی ذمہ داریاں ہوری کر رہا ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے،ویانا میں عالمی نیوکلیئر سیکیورٹی کے حوالے سے کانفرنس منعقد کر رہی ہے،پاکستان بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گا،احسان اللہ احسان کی ترکی میں مبینہ موجودگی کے حوالے سے معاملے کووزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ لاک ڈائون کے 193 ویں روز مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارت مسلسل 2003 کے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ ایل اور سی کی بھارتی خلاف ورزیوں میں ایک شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتی حکام کو بلا کر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بارہا عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کسی بھی متوقع فالس فلیگ آپریشن کی تنبیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی ذمہ داریاں ہوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیپ اردوان اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

دورے میں ان کے ہمراہ متعدد اراکین پارلیمان اور سرمایہ کار شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترک صدر اردوان کل 14 فروری کو پارلیمانی اجلاس سے خطاب کریں گے،وہ دورے کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور کادورہ بھی کریں گے،وہ گوردوارہ کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ ویانا میں عالمی نیوکلیئر سیکیورٹی کے حوالے سے کانفرنس منعقد کر رہی ہے،پاکستان بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پر امید ہیں ہمارے عالمی. شراکت دار. ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان نے اقوام. متحدہمکے ڈیفنس سیکیورٹی کمیشن کا نوٹیفیکیشن دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جدید نظام کی فراہمی سے پاکستان ڈسٹرب ہے،اس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے متاثرہ چار پاکستانی طلبہ کاعلاج جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ احسان اللہ احسان کی ترکی میں مبینہ موجودگی کے حوالے سے معاملے کووزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 6 ماہ سے مکمل لاک ڈاون اور کمینیکیشن شٹ ڈائون ہے،ہم نے سید علی گیلانی کے صحت کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اب ان کی حالت معتدل ہے،ہم نے دہلی میں انتخابات کی رپورٹس دیکھی ہیں،ہم بھارتی انتخابات پر تبصرہ نہیں کرتے تاہم بی جے پی نے انتخابات میں پاکستان دشمنی کا کارڈ استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…