اثاثہ جات کیس،لاہور ہائیکورٹ نےنوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

21  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اثاثہ جات کیس نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم،نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارسابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل فواد حسن فواد نے کہاکہ سابق پرنسپل سیکرٹری کو 2018 میں گرفتارکیاگیاابھی تک فردجرم عائدنہیں ہوئی،تفتیش میں اربوں کی جائیدادکا الزام لگایا گیا جبکہ ریفرنس میں 108 ملین کاالزام عائد کیا گیا ۔فوادحسن فواد نے کہا کہ2018 سے نیب کی حراست میں ہوں ، نیب کی جانب سے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں، فواد حسن فوادکاکہناتھا کہ سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ ذاتی گھر تک نہیں خریدا، ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں، فواد حسن فواد نے کہا کہ صحت سخت خراب ہے ،جیل میں علاج ممکن نہیں، عدالت آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے اثاثہ جات کیس میں فوادحسن فوادکی ضمانت منظورکرلی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…