منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی امداد کے حصول کیلئے آنیوالی خوبرو خواتین سے خفیہ شادیاں کر کے کارڈ تھمانے کا انکشاف ، میگا کرپشن کی تحقیقات نے کئی پول کھول دئیے

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں میگا کرپشن سیکنڈل سے متعلق تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرد یا گیاہے ۔مالی امداد کے حصول کے لیے آنیوالی خوبرو خواتین سے خفیہ شادیاں کر کے مالی امداد کا کارڈ تھمانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس پی میں ایسے کیس بھی سامنے آ چکے ہیں جنہوں نے خوبرو عورتوں سے شادیاں کر کے انہیں مالی امداد دی گئی،دوسری اور تیسری شادیوں کا سیکنڈل سامنے آنے پر ادارہ کے بااثر افسران ایک جانب نوکری سے محروم ہونے کے دہلیز پر پہنچ گئے تو دوسری جانب انکے گھروں میں بھی شدید لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں،متعدد ایسے افسران و سٹاف کے لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنی شادیوں کو خفیہ رکھا ہوا تھا،بی آئی ایس پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے کرپٹ اور بد کردار افراد کے خلاف عدم برداشت کی بنیاد پر کارروائی کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جن کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہزاروں ایسے گھر بھی موجود ہیں جن کو ان بھیڑیوں کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اور انکی امداد بند کر کے میگا بجٹ بھی بچانے کی خواہش درپے ہیں اس حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ بھکر،لیہ،ڈی جی خان،کوٹ ادو،مظفر گڑھ سمیت دیگر متعدد اضلاع میںایسی خواتین کو بھی بھینٹ چڑھا دیا گیا جن کے نام ایک مرلہ زمین نہیں اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے ،سینٹ سے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ متعدد سینٹ ملازمین نے اپنے گھروںکو نوازنے کے لیے ایک ایک گھر میں چھ چھ افراد کو بھی نواز رکھا تھا اور جو کہ غیر قانونی ہے اس سے متعلق بھی فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور حقداران کو انکے حق سے محروم کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…