خاتون کی وزارت میں مداخلت ،خالد مقبول صدیقی کے مستعفی ہونے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

13  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے ایک خاتون کی وزارت میں مداخلت پر استعفیٰ دیا،جیو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف۔تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی گوگل چھوڑ کر پاکستان آنے والی اور حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا کا ایک بڑا نام بنانے کی کوششیں کرنے والی ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ادرس کی مسلسل مداخلت کے باعث وزارت سے مستعفی ہوئے۔خالد مقبول صدیقی

اپنی وزارت میں خود کو ہی اجنبی محسوس کرنے لگے تھے۔تانیہ ادرس نے وزیراعظم اور دوسرے اداروں سے براہ راست ملاقاتیں شروع کر دی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ ان اداروں کو بھی ہدایات دینے لگی تھیں جن پر وزارت کے معاملات چلانے کی ذمہ داری تھی جس کی شکایت وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے بھی کئی بار کی۔تاہم پی ٹی آئی نے تانیہ ادرس سے متعلق ہر الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…