کیا ن لیگ کے پاس شہبازشریف سے کئے جانیوالے 18 سوالوں کے جواب موجود ہیں اور کیا۔۔ان الزامات کے بعد اپوزیشن حکومتی بلوں کی حمایت کرے گی؟پیپلزپارٹی کا ردعمل کیا ہوگا؟وزیراعظم کا لہجہ کیابتا رہا ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

5  دسمبر‬‮  2019

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کی ہدایت کر دی‘ یہ آج اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وزیراعظم کا لہجہ بتا رہا ہے انہیں پاکستان کی ترقی‘ تبدیلی اور اچھے وقت کا یقین ہے‘

میں اکثر حیران ہوتا ہوں اس یقین کے باوجود لوگ معمولی معمولی باتوں پر کیوں گھبرا جاتے ہیں‘ ٹماٹر اگر 400 روپے کلو ہو جائے‘ آٹا17 اعشاریہ چار فیصد‘ سبزیاں تہتر اعشاریہ تین فیصد‘ دالیں 54 فیصداور گھی41اعشاریہ چھ فیصد مہنگا ہو جائے‘ بجلی کے بلوں میں 68 اعشاریہ تین فیصد‘ گیس43 اعشاریہ ایک فیصد اور پٹرول 23اعشاریہ ایک فیصد مہنگا ہوجائے‘ حکومت ایک سال میں 11 ہزار ارب روپے قرض لے لیے‘ مہنگائی 12اعشاریہ چھ فیصد بڑھ جائے‘ ساری کابینہ مل کر ایکسٹینشن کی سمری تیار نہ کر سکے اور حکومت 14 ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکے تو اس میں گھبرانے والی کون سی بات ہے‘ پتا نہیں عوام اتنی معمولی معمولی باتوں پر کیوں پریشان ہو جاتے ہیں‘ میرا مشورہ ہے عوام کو حکومت پر اعتماد کرنا چاہیے‘ ہمیں ڈرنا اور گھبرانا بند کرنا چاہیے‘ یقین کر لیں حکومت میں موجود شیر شاہ سوری ملک کو صف اول کا ملک بنا کر چھوڑیں گے‘ کل میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا سپریم کورٹ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا لیکن آج شہزاد اکبر نے ایک بار پھر دودھ اور پانی کو مکس کر دیا‘ کیا ن لیگ کے پاس ان 18 سوالوں کے جواب موجود ہیں اور کیا ان الزامات کے بعد اپوزیشن حکومتی بلوں کی حمایت کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے ہر قسم کا ڈائیلاگ ختم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…