ٹی وی اینکرزکا احتجاج رنگ لے آیا، لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا ،حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی

30  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کے میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے احکامات معطل ، نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ

میں جسٹس شاہد وحید نے کی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے28 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی تھی، ساتھ ہی صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینےسے بھی روکا گیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن یہ ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے۔بعدازاں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے اور صحافیوں کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کےاحکامات کالعدم دیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوز کرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…