کیا واقعی انہیں زہر دیاگیا؟اچانک طبیعت خراب کیوں ہوئی؟نوازشریف کو کیا بیماری ہے جس کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیاگیا؟چونکا دینے والے انکشافات

22  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کو گذشتہ رات طبیعت خرابی کی وجہ سے نیب لاہور آفس سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیے گئے ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

جس کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ پلیٹ لیٹس کانٹ ادویات کے استعمال کے باعث کم ہوا۔اب بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اوپازیٹو خون کی ضرورت ہے،ڈاکٹرز نینواز شریف کو خون لگانے کی سفارش کی ہے۔جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد مزید کم ہو گئی،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹ لٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ دوسری جانب نواز شریف کو اسپتال داخل کیے جانے کے بعد کیپٹن(ر) صفدر اور حسین نواز نے انہیں زہر دئے جانے کے خدشے کا اظہار کیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈینگی نہیں ہے، انہیں مچھر نے نہیں کاٹا، نواز شریف کو زہر دئے جانے کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے لیکن اس بات میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے ہی ڈاکٹر کی دی گئی دوائیوں کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔ سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، جس کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز کر رہے ہیں۔نواز شریف کی طبیعت خرابی پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں ڈینگی کا مرض لاحق ہو گیا ہے لیکن نواز شریف کی رپورٹس آنے کے بعد یہ خطرہ ٹل گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیے گئے ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ پلیٹ لیٹس کانٹ ادویات کے استعمال کے باعث کم ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر سروسز اسپتال کا وی آئی پی کمرہ نیب کا سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

جبکہ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اور سابق وزیراعظم کے اسپتال میں داخل رہنے تک نیب اور پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈاکٹرز کے سوا کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ نواز شریف کے طبی معائنے اور علاج کے لیے تشکیل دئے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ماہر سرجن، میڈیسن، شوگر،انفیکشن ڈیزیز اور پتھالوجسٹ شامل ہیں۔ پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز کو میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقررکیا گیا۔ بورڈ میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹرعارف ندیم، ڈاکٹرفائزہ بشیر،ڈاکٹرثوبیہ قاضی اورڈاکٹر خدیجہ شامل ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…