اورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیراعظم نے منظوری دیدی

6  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسئال فوری حل کرنے کے لیے خصوصی ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان میں زمینوں پر قبضے ، این او سی، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل شامل ہیں جن کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں

لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تجویز وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے، اب بیرون ملک سفارتخانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر کے پاکستان کے تھانوں کے ساتھ لنک اپ کردیاجائے گا، بیرون ملک پاکستانی وطن آئے بغیر اپنے کیسز وہیں سے درج کروا سکیں گے۔بیرون ملک قائم سفارتخانوں کے خصوصی ڈیسک کو پولیس کی جانب سے یوزر اور پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا، اوورسیزپاکستانیوں کو این اوسی اور کریکٹر سرٹیفیکٹ کے حصول کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے گا، 7 سے 15 دن کے اندر این او سی اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ فراہم کیا جاسکے گا۔ای میل کے ذریعے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی مقررہ فیس کے ذریعے سہولت حاصل کرسکیں گے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے دعوی کیا جاتا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے رواں سال جولائی میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 روز کے دوران تارکین وطن کی 110 شکایات کا ازالہ کیا اور 22 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی واگزار اور راضی نامے کے ذریعے مالکان کی حوالے کی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جولائی میں ایک ہفتے کے دوران تقریبا 99 نئی شکایات موصول ہوئیں اور یہ تمام شکایات ان کے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں اور محکموں کو بھیج دی گئی تھیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…