جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں  100دہشت گرد داخل ؟بھارت کی الزام تراشی پر پاکستان نے کھری کھری سنادیں ، مودی سرکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی

datetime 23  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ’’فالس فلیگ آپریشن‘‘ مقبوضہ کشمیر میں شروع کر نے جا رہا ہے ،اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظمیں بھارتی جارحیت کے خلاف فوری نوٹس لیں،بھارتی میڈیا نے پاکستان اور افغانستان سے 100سے زائد دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کا الزام لگا دیا ہے ،کشمیر کو نوکیلئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے،

نریندرمودی کی فاشسٹ سوچ نے بھارت کی ساکھ دنیا بھر میں مجروح کر دی ،ایف اے ٹی ایف میں بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ان خیالات کا ظہار شاہ محمود قریشی نے جمعہ کے روز مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اب کشمیر میں ایک نیا ناٹک رچانے والا ہے اور ان کے میڈیا نے پروپینگنڈا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے 100سے زائد دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو چکے ہیں اور بڑی دہشتگردی کے خدشے کا امکان ہے لیکن پاکستان بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے قبل پوری دنیا کو کئی مرتبہ باور کرا چکا ہے کہ 19دن کے مسلسل محصارے کے بعد اب کشمیری بھارتی تسلط سے نتگ آکر کرفیو توڑیں گے کیونکہ ان کے پاس اشیاء خوردنوش اور دوائیوں نہیں ہیں اور ان کے بچے بھوک سے ٹرپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت پاکستان پر اپنی ناکامی کا منگھڑت الزام لگا رہا ہے ،جاپانی وزیر خارجہ سے بھی اسی صورتحال پر گفتو شنید ہوئی ہے ،پاکستان عالمی کمیونٹی کی توجہ پھر سے مکبذول کروا رہا ہے کہ ہندوستان اب پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے گا اور ساتھ میں کشمیریوں کی نسل کشمی بھی کرتا رہے گا لیکن اب کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلیں اور بھارت اس کو پاکستان کا رنگ دے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا عالمی قوتیں فوری نوٹس لیں ورنہ مقبوضہ وادی میں

بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے ،دہلی میں بھی گزشتہ روز اپوزیشن کے جماعتوں کے اتحاد نے متفقہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن چینلز کو بحال کیا جائے اور کشمیری قیادت کو فل فور رہا کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی بھارت کا جھوٹا پروپینگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے اور وہاں پر بھی

بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے حالانکہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی پوری کوشش کی تھی ،شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کو خطے میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات کے اثرات بہت سنجیدہ ہوں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی فاشسٹ سوچ نے پوری دنیا میں بھارتی ساکھ کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے ،عالمی میڈیا میں ہر خبر کشمیر پر ہے ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ او آئی سی نے واضح بیان دیا ہے کہ بھارتی اقدام انسانی حقوق کی پامالی ہے ،مذہبی آزادی ہونے چاہیے اور مقبوضہ کشمیر سے فی الفور کرفیو کو ختم کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…